قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔
ترجمان نیب کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی، ان کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے۔
ترجمان نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔