لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازاپنے بھائی سے ملنےنجی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جارہےتھے کہ ایف آئی نے بروقت پہنچ کر انہیں جانے سے روک دیا۔
اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔
انہوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔