اسلام آباد ہائیکورٹ آج مشیر وزیراعظم زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا شامل رہنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے 4 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح زلفی بخاری نےنام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔