اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بنچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا حکم دے دیا۔