وزیراعظم نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا

شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

               
December 14, 2018 · اہم خبریں, قومی

پشاور : وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ، جہاں عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا اور پناہ گاہ میں سہولتوں کاجائزہ لیا ، وزیراعظم کو پناہ گاہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔