نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا

رانا ثنااللہ پرفیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

               
December 14, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی۔
ترجمان نیب کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر نقشہ تبدیل کرکےمن پسند افراد کو فائدہ پہنچانےکا الزام ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا۔