دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔