پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

حیدر آباد: پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں اپنی بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ عام سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
جامشورو کے قریب کرن خان شورو میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کےلئے 80 فٹ چوڑا 20 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا سٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں بیس بائی اسی فٹ کی سکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔
میڈیا کوریج کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے ساونڈ اور لائٹ کے انتظامات معروف ڈی جے کے ذمہ ہیں، جلسے سے پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔