سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے

پشاور:سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے۔ بزدل دہشتگردوں نے سانحہ میں 132 بچوں سمیت 144 افراد شہد کیں حملہ اوروں نے مصعوم بچوں کو نشانہ بنایا اور ان کے اساتذہ کو بھی شہید کیا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہیں۔
اے پی ایس کی چوتھی برسی پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں نوعمر بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔
جب کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ دلخراش واقعے کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے متحد ہوگئے ہیں اور آج پوری قوم آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
مانسہرہ میں مقامی نوجوانوں نے 55 میٹر طویل قومی پرچم تیار کر کے اور ریلی نکال کر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یک جہتی کیا ۔
ریلی شنکیاری روڈ سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی، شرکا کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے پاکستانی نوجوانوں کو سیسہ پلائی دیوار بنا دیا ہے ، نوجوان دہشت گردی کی جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔