وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہےجس میں وزیرخزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سرمایہ کار کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور اس کے علاوہ ماسٹر پلان پرنظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پرغور کرے گی۔