اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شہبازشریف کا نام شیخ روحیل اصغر نے تجویز کیا، ملک عامر ڈوگر اور مشاہد حسین سید نے شہبازشریف کے نام کی تائید کی۔
پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کوساتھ لے کرچلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل کوبہتر بنانا ضروری ہے، پی اے سی ایک موثرفورم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ دورکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے کنوینربناؤں گا۔