کراچی کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابل بھیو اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے ریفرنس کے گواہان کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنمابابل بھیواوردیگرکیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں تاحال 2 ملزمان مفرورہیں،عدالت نے بابل بھیواور دیگرپرفردجرم عائدکردی،ملزموں نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
عدالت نے ریفرنس کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ۔