ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع، اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، اعظم سواتی
ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع، اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، اعظم سواتی

ضمنی بلدیاتی انتخابات-خیبرپختون میں تحریک انصاف سندھ میں ایم کیو ایم کی کامیابی

صوبہ خیبرپختون اور صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوئے۔ خیبرپختون میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی۔ جبکہ سندھ کے تین شہروں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختون کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں  جے یو آئی دوسری اور اے این پی نے تیسری پوزیشن پر رہی۔  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے16،جے یو آئی 11،اے این پی 9،ن لیگ 6،جماعت اسلامی 4،قومی وطن پارٹی 2 جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست جیت لی جبکہ3 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔مجموعی طورپر الیکشن پر امن ماحول میں ہوا۔

خیبرپختونخوا میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 22 اضلاع میں 334 خالی نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی۔  جن میں ضلع کونسل کی 52 تحصیل یا ٹاون کونسل کی 32 اور ویلج یا نیبرہڈ کونسل کی 44 نشستیں شامل تھیں۔

کراچی میں 22 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ اسی طرح حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان نے 8 جنرل نشستوں، ایک چیئرمین اور دو وائس چیئرمین کی نشستوں پرکامیابی کا اعلان کیا۔ 8نشتیں پییپلز پارٹی نے لیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے میرپور خاص سے نشستیں جیتنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے دو اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوری طور پر حتمی نتائج جاری نہیں کیے۔