مریم نواز نے نوازشریف کی سزا کے فیصلے کو اندھا انتقام قرار دیدیا

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی مزید دو نیب ریفرنسز میں سزا کو اندھا انتقام قرار دے دیا۔انہوں نےکہاکہ یہ ‏اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگر فتح نواز شریف کی ہے۔
نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے فیصلے  پر مریم نوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مریم نوازنے کہا کہ آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے جب کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگرفتح نواز شریف کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اللّہ کا شکر ہے ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب سمیت تین نسلیں کھنگالنے کے بعد ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی اور نہ کِک بیک نہ کمیشن سامنے آیا جب کہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت سامنے نہیں آئی۔