اسلام آباد میں گزشتہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مشتعل نون لیگی کارکنوں نے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا ،جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ اسلام آباد کے تھانے رمنا میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزمیاں نواز شریف عدالت پہنچے تو دھکم پیل شروع ہوئی اور پھر تکرار کے بعد پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھرائو کیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور نواز شریف کو عدالت میں ہی نیب نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا تھا۔