اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
اجلاس عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا،اجلاس ملک بھر میں گیس کے بحران اور بجلی کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں بجلی کی پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پٹرولیم سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ وفاقی وزیر پٹرولیم سرور خان ملک بھر میں گیس کی طلب اور رسد پر بریفنگ دیں گے۔
وفاقی وزیر بجلی عمر ایون خان بھی اجلاس کے شرکا کو پاور سیکٹر سے متعلق بریف کریں گے۔
اجلاس میں گیس کمپنیوں، ایل این جی کی طلب کا پلان اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں گیس بحران پر فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا پہلا اجلاس گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو چیئرمین کمیٹی سرور خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔