لاہورکی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو ضمانت پر رہا کردیا ہے، افضل کھوکھر کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملک افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
افضل کھوکھر پر گزشتہ روز تھانہ نواب ٹاؤن میں برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میں قبضہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ زمین خریدی تھی، اب اس جگہ پر افضل کھوکھر کی رہائش گاہ ہے جو کھوکھر پیلس بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ روز ایم این اے افضل کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کیا گیا تھا۔