چیف سیکریٹری پنجاب کو 20 فروری صبح 4 بجے کے قریب 22 منٹ میں 7 مرتبہ فون کیے گئے لیکن ان کی جانب سے جواب نہ ملا، الیکشن کمیشن
چیف سیکریٹری پنجاب کو 20 فروری صبح 4 بجے کے قریب 22 منٹ میں 7 مرتبہ فون کیے گئے لیکن ان کی جانب سے جواب نہ ملا، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا معاملے میں تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعہ کو یہ فیصلہ جاری کیا۔ جس میں سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

فائونڈیشن کے اثاثے ترکی معارف فائونڈیشن کو منتقل کرنے اور اکائونٹس منجمد کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

پندرہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس اور ایشئن پارلیمنٹ اسمبلی کے فیصلوں کی روشنی میں مذکورہ تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔ترکی بھی مذکورہ تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان بین الاقوامی سفارتی معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

وفاقی حکومت فتح اللہ اور دیگر تنظیموں کو بھی دہشت گرد قرار دے۔ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام اثاثے ترکی معارف فاؤنڈیشن کو منتقل کئے جائیں۔

عداللت نے حکم دیا کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 28 سکولوں کا بندوبست ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدوں کی روشنی میں کیا جائے۔  وزارت داخلہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اندراج انسداد دہشتگری ایکٹ کی سیکشن 11B کے تحت کرے۔

فیصلے میں مزید حکم دیا گیا کہ ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام اکاؤنٹس منجمند کئے جائیں۔ وزارت خزانہ تمام اکاؤنٹس ترک معارف فاؤنڈیشن کو منتقل کرنے کا انتظام کرے۔ جبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 13 دسمبر کو کی تھی۔