کراچی :ایف آئی اے نےکسٹم ڈیوٹی بچانے اور جعلی انوائسزکی تیاری کے الزامات پرصدرمیں نجی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارکارروائی کرکے تمام ریکارڈ قبضہ میں لے اور2 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کسٹم ڈیوٹی بچانے اور جعلی انوائسزکی تیاری کے الزامات پر زیب النسا اسٹریٹ پر واقع مانڈوی والاانٹرٹینمنٹ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارااور اہم دستاویزات قبضہ میں لے لیں، ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم نے دفتر میں موجود 2افراد کو بھی گرفتارکرلیا اورانہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔