کراچی میں ایف آئی اے نے کروڑوں روپے ٹیکس چوری کی اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بھائی کے سینما گھر اور اس سے ملحقہ دفتر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق جمعہ کو یہ کارروائی کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے الزامات کے تحت کی گئی جس میں سلیم مانڈوی والا کے بھتیجے ندیم مانڈوی والا کے منیجر کو حراست میں لیا گیا۔
کارروائی کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے تحویل میں لئے گئے ریکارڈ کے ساتھ حراست میں لئے گئے منیجر کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل کے دفتر میں منتقل کردیا جہاں زیر حراست منیجر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ آنے والے دو سے تین دنوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا تعلق اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔