ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات شروع کردیئے گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بی کلاس کے قیدیوں سے کمرے خالی کرائے گئے ہیں۔
جن قیدیوں سے کمرے خالی کرائے جارہے ہیں انہوں نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ بی کلاس حاصل کر رکھی تھی۔
تاہم اب ممکنہ طور پر وی آئی پی قیدیوں کی متوقع آمد کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں جمعہ کو 15 منٹ کے نوٹس پر بی کلاس کے کمرے خالی کرا کر ان کو بیرکوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بی کلاس کے 12 کمرے ہیں جن میں سے 9 کمروں کو خالی کرایا گیا ہے۔ جبکہ بی کلاس کے تین کمروں میں اومنی گروپ کے انورمجیدکے صاحبزادے ، سمٹ بنک کے سابق صدر حسین لوائی اور طیبہ ٹارچر کیس میں سزایافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کو رکھا گیا ہے۔
بی کلاس کے 9کمروں کو تاحال خالی رکھا گیا ہے۔