لاہور،دھند کے باعث 3گاڑیاں ٹکرانے سے12افراد زخمی

لاہورمیں دھند کے باعث 3گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے12افراد زخمی ہو گئےجبکہ دھند میں کمی کے بعد شیخوپورہ سے لاہور تک موٹروے کھول دی گئی ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق لاہور روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 12افراد زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ تمام موٹر وے پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے فیصل آباد اور لاہور تک کھول دی گئی ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے حادثات سے بچنے کے لیے موٹروے پولیس نے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے ایم ٹو ، فیصل آباد اور گوجرہ میں موٹر وے ایم فور بند کو بند کر دیا تھا۔
اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو رات میں سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند کی پیش گوئی کردی۔