موبائل فون کی تصدیق کیلئے 15جنوری تک توسیع

اس سے قبل موبائل فون کی پی ٹی اے سے تصدیق کی تاریخ 31دسمبر تھی۔

               
December 29, 2018 · قومی, کامرس

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے موبائل فون کی تصدیق کیلئے 15جنوری تک توسیع کر دی۔ وزیرمملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ کابینہ نے تاجروں کی سہولت کیلئے موبائل فون تصدیق کے نظام میں 15جنوری تک توسیع کردی ہے۔
اس سے قبل موبائل فون کی پی ٹی اے سے تصدیق کی تاریخ 31دسمبر تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرمملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ کابینہ نے تاجروں کی سہولت کیلئے موبائل فون تصدیق کے نظام میں 15جنوری تک توسیع کردی ہے۔