کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری پر تین کپتانوں سمیت 50 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔جبکہ ڈی جی سے اے اے نے پی آئی اے کے تمام جعلی ڈگری ہولڈرزکے لائسنس بھی منسوخ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات پر کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین کپتانوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی ڈگری پر کیبن کریو کے 50 ارکان بھی ملازمت سے فارغ کیے گئے۔ترجمان کے مطابق عملےکو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا۔