ہفتہ 29 دسمبر 2018 کو کشمور جلسے میں آصف علی زرداری اور دیگر رہنما کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
ہفتہ 29 دسمبر 2018 کو کشمور جلسے میں آصف علی زرداری اور دیگر رہنما کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

زرداری نے ناقابل شکست ہونے کا دعویٰ کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف علی زرداری نے کشمور میں جلسے مخالفین کے خلاف اپنا تلخ لہجہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے ناقابل شکست ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ سرائیکی کا شعر ہے ’’وے بلھیا اساں مرنا ناہی ، گھور پیا کوئی ہور‘‘ ہمیں جتنا کاٹیں گے ہم اتنا بڑھیں گے۔ زرداری نے کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ انہوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو شہید کیا لیکن بینظیر کو نہیں روک سکے، انہوں نے دو مرتبہ بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی لیکن میں نے انہیں پانچ برس حکومت کرکے دکھائی۔

آصف زرداری نے کہاکہ یہ ہمیں جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے،تنا یہ ہمیں برابھلا کہیں گے ہم اتنی پاورمیں آئیں گے۔

سابق صدر نے کہاکہ  میرا ان دھندوں میں کوئی شئیر نہیں ، یہ آپکے کام ہیں جو ہرچیز میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ آپ ای سی ایل کا بینڈ بجارہے ہیں،میں نے تو ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرادیا تھا ،مجھے باہر جانے کی ضرورت کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ای سی ایل کا بینڈ بجا رہی ہے لیکن اس سے ان کا ووٹر متاثر نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے ٹیکس اکٹھا نہیں ہورہا، ہمارے دور میں تو ہورہا تھا، اس کا مطلب آپ کے اداروں میں مسئلہ ہے،آبادی جتنی آپ نے دکھائی ہے اس سے کہیں زیادہ ہے۔

آصف علی زرداری کا تین روز میں یہ مسلسل تیسرا جلسہ تھا۔ اس سے قبل 27 دسمبر کو انہوں نے گڑھی خدا بخش میں اور 28 کو گھوٹکی میں جلسہ کیا تھا۔