راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی اور سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کی بہتری پر آرمی چیف کی کارکردگی کو سراہا۔نجی ٹی وی کےمطابق آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی اور سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کی بہتری پر آرمی چیف کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ذمہ داری ہے ، پاکستان کی خوشحالی ،بلوچستان کے امن ،استحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے،آرمی چیف نے وزیراعلی کو بتایا کہ پاک ایران سیکیورٹی تعاون سے بارڈر سیکیورٹی بہتر ہوگی اورپاک افغان بارڈر پر باڑکی تنصیب سے بھی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی۔