چین نے 40 ارب ڈالر قرض کی رپورٹس مسترد کردیں

اسلام آباد: چینی سفارت خانے نے ان تمام رپورٹس کو مسترد کرکے بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے ہوگا
چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے اور سی پیک کے تمام منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر ہیں۔
سفارتخانے کا بیان میں کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت 22 قلیل المدتی منصوبے مکمل ہو چکے یا زیر تعمیر ہیں اور ان منصوبوں کی لاگت 18.9 ارب ڈالر ہے جو کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور توانائی سے متعلق ہیں۔
چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 5.874 ارب ڈالر رعایتی قرضہ دیا گیا جس کی واپسی 2021 سے شروع کرے گی۔