حکومت نے جنوری کے وسط میں 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔
ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔