پی ٹی آئی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

سیالکوٹ:تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعہ پیش آیا،جس میں میاں خلیق کوپانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ان کو طبی امداد کیلئے سیالکوٹ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں انہیںلاہور منتقل کیا۔
لاہور میںڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔