کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے فاروڈ بلاک کی خبروں کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی،فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت خود 4 ووٹوں پر کھڑی ہے، یہ لوگ عوام کے مینڈیٹ سے سندھ میں حکومت کبھی نہیں بناسکتے۔ 25جولائی کے الیکشن کے دوران سندھ میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چرانے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں اور تمام کیسز میں سرخرو ہونگے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی کیسزکاسامنا کیا، یہ ہتھکنڈے ماضی میں بھی آزمائے گئےان سے گھبراتے نہیں۔
مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ فارورڈ بلاک کی بات کرنے والے سوچ لیں وفاق میں انکی حکومت 4ووٹوں پر کھڑی ہے، یہ ووٹ ادھرادھر ہو گئے تو انکی حکومت نہیں رہے گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پربھی توکیسز ہیں، ان کانام بھی پھر ای سی ایل میں ڈالاجانا چاہیے۔