مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں سڑکوں پر لگے بینرز دکھائے گئے ہیں اور ان بینرز پر بیروزگاری اور مہنگائی کیلئے طنزیہ انداز میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے ایسے بینرز کی تین تصاویر اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکائونٹس پر شیئر کیں۔ یہ تینوں تصاویر ایک ہی جگہ کی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ن لیگ کے رہنما نے لکھا، ’’نو کمنٹس‘‘
ان کی شیئر کردہ تصاویر پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان میں سے بعض کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے خود ہی یہ بینرز بنوا کر لگائے۔ کچھ نے خیال ظاہر کیا کہ یہ بینرز مسلم لیگ(ن) کے دور میں لگائے گئے جب نواز شریف وزیراعظم تھے۔ بعض نے کہا کہ عمران خان نے ناجائز کارروبار بند کرا کے اچھا کیا۔
No Comments!!! pic.twitter.com/Eu5MnAxzJx
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 30, 2018
احسن اقبال کی شیئر کردہ تصاویر پر ردعمل ظاہر کرنے والے تحریک انصاف کی تعداد چند گھنٹے میں ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔