دوحا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا اور اپنے حالیہ دورہ قطر سے متعلق اعتماد میں لیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران اور عملے سے بھی ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا اور اپنے حالیہ دورہ قطر سے متعلق اعتماد میں لیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے، ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کردیا ہے اور یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج قطر کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں اور بہت جلد خوشخبریاں سنیں گے۔