فوادچوہدری نے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا نہ ہی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا جائےگا،بدلے میں سندھ حکومت آصف زرداری کے کرپشن کیس سمیت تمام کیسز کی شفاف تحقیقات ہونے دے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی و نون لیگ کرپشن کیخلاف حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں۔
انہوںنے مطالبہ کیا کہ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی میں شامل ہے اس لئے مرادعلی شاہ کی جگہ کسی دوسرے شخص کو سندھ کا وزیراعلی بنایاجائے، ہم وزیراعلی سندھ کی تبدیلی چاہتے ہیں۔