اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں جاکر عوام کو علاج معالجے کے معیار، صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم عمران خان پولی کلینک اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی تیمار داری کیلئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نے اسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار اور وزیرِصحت کی کاوشوں کو سراہا۔عمران خان نے اسپتال میں جدت لانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔