پشاور:خیبرپختونخواہ فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف آپریشنز کے دوران جعلسازوں اور ملاوٹ کا گھنونا کاروبار کرنے والوں پر کیے جانے والے جرمانوں کی مد میں 8 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا، مردان میں کارروائی کرکے 2 لاکھ گندے انڈے تلف کیے گئے۔
خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7لاکھ کلو سے زائد غیر معیاری خوراک کوتلف کیا گیا، ہوٹلز، ریسٹورنٹ اوربیکریزکی وقتا ًفوقتاً چیکنگ کی گئی جبکہ فوڈ لائسنس کےعوض 54 ملین روپے وصول کیے گئے۔
خیبرپختونخواہ فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کومعیاری اور صاف خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔