وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاابو حکومت نہیں گرا سکے تو بلاول بھٹو کیسے پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کہاجارہاہےپیپلزپارٹی کےرہنماؤں کوگرفتارکرنےسےجمہوریت کمزورہوجائےگی اگر ایسا ہے توٹھیک ہےپھرہم کرپشن کوحلال قراردےدیتےہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری فواد کا کہنا تھاکچھ دنوں سے تاثرتھاکہ ہم سندھ حکومت کاتختہ اُلٹنےجارہےہیں ہم نہیں کہ رہےکہ سندھ میں گورنرراج لگایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتےہیں کہ مرادعلی شاہ کواستعفیٰ دیناچاہیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ سندھ کےعوام کاپیسہ دبئی اورلندن میں خرچ ہوتارہا،غریبوں کاپیسہ آصف زرداری کےاکاؤنٹ میں آتارہا،مسلم لیگ ن نےسب پتہ ہونے کے باوجود کچھ کیوں نہیں کیا؟۔
انہوں نے کہا کہفیک اکاؤنٹس کی حقیقت سب کےسامنےہے،آصف زرداری کامعاملہ نیب اورایف آئی اےکےریڈارپرتھا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف اتنی آسانی سےکرپشن دبانہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اصغرخان کیس میں نوازشریف اورمسلم لیگ ن براہ راست ملوث رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سندھ نہیں گیالیکن سندھ میں پیپلزپارٹی کےایم پی اےرابطہ کررہےہیں،پیپلزپارٹی کےسندھ کےایم پی ایزمجھ سےملاقات کرناچاہتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کوخراب کرنےمیں اصغرخان کیس بدترین مثال ہے،اصغرخان کیس میں نوازشریف اورمسلم لیگ ن براہ راست ملوث رہےہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کانام بھی ہم نےای سی ایل سےنہیں نکالا۔