16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

پیٹرول پانچ-ڈیزل سوا 4 روپے سستا-تیل قیمتوں میں بڑی کمی نہ ہوسکی

وفاقی حکومت نے پیٹرول ڈیزل سمیت ایندھن کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول  4 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقعات پوری نہیں ہوسکی۔ حکومت نے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتیں من و عن منظور نہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے چند روز قبل پیٹرول کی قیمت میں9روپے50پیسےفی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپےفی لیٹر، ‏لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹرکمی کی سفارش کی تھی۔

نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر مقرر کی گئی۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی سے متعلق اوگرا کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سے ہو رہا ہے۔