پشاور:پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔پنجاب کے وزیر تعلیم کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں جس کے بعد اب اسکول 7 جنوری کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو اسکول چھوڑنے میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور شدید سردی کے باعث بچے بیمار بھی پڑسکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہی۔ چھٹیوں میں 6 دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے، سکول 6 جنوری تک بند ہوں گے۔ توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر کیا گیا، یاد رہے کہ ملک میں اس وقت سردی کی شدید لہر جاری ہے اور صوبہ پنجاب و کے پی کے میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں جس کے بعد یکم جنوری کو اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا۔