پاکستان کا چین اور ترکی سے چھوٹےجہازلینے کا اعلان

کراچی:چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ آپریشنل ضروریات کیلئے چین اور ترکی سے چھوٹےجہازوں کا معاہدہ کیا ہے،نیول چیف نے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے پاک بحریہ کے ویژن کے تین اہم ستونوں جن میں، جنگی تیاری، میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کا آغاز اور نظریاتی پہلو شامل ہیں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار بطور مہمان خصوصی، ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ اور تقریب تقسیم اعزازات کے موقع پر نیول ڈاکیارڈ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انکی آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انکا خیر مقدم کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں بحری بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تفویض کردہ ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآں ہونے پرافسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔