لاہور: نیب نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے سابق چیف اسرارسعید اللہ کےخلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔
نیب لاہورحکام کے مطابق سابق چیف ایل ڈی اے پر جڑانوالہ کے قریب کروڑوں روپے مالیت کا جدید ڈیری فارم ہاوس بنانے کا الزام ہے ،انہوں نےکروڑوں روپے کے غیرملکی جانور بھی منگوائے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسرار سعید اللہ ، ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر ہیں اور اس سے قبل آشیانہ اقبال کیس میں نیب کی گرفتاری بھگت چکے ہیں ۔