رحیم یار خان میں نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بننے والے خاندان کے ایک بچے کو ریسکیو اہلکار طبی امداد دے رہے ہیں۔ ایک اور بچہ ایمبولینس میں موجود ہے
رحیم یار خان میں نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بننے والے خاندان کے ایک بچے کو ریسکیو اہلکار طبی امداد دے رہے ہیں۔ ایک اور بچہ ایمبولینس میں موجود ہے

رحیم یارخان میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

رحیم یار خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہےجہاں صادق آباد کے علاقے میں ایک گھر کے کمرے سے میاں، بیو ی اور بچے کی لاشیں ملی ہے، سفاک قاتلوں نے تینوں افراد کو اینٹیں مار کر قتل کیا۔
پولیس کےمطابق صادق آباد کے علاقے ٹبی بگاور میں مکان سے بچوں کے رونے کی آواز آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر مکان کا تالہ توڑا۔
مذکورہ مکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقتولین میں شوہر غلام عباس، اس کی بیوی بشریٰ اوران کا 7سالہ بیٹا عمیر شامل ہے۔

تینوں مقتولوں کو اینٹیں مار کر قتل کیا گیا، مکان سے ایک زخمی بچہ بھی ملا ہے جبکہ تین دیگربچے بھی موجودتھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور مزید تفتیش جا ری ہے۔