سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو
سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب نے ’پلی بارگین‘ پر تنقید مسترد کردی- ریمانڈ کم کرنے کی تجویز مسترد

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے ملزمان کے ساتھ کی جانے والی پلی بارگین پر تنقید مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ نیب کے خلاف منظم پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جاوید نے کہا ہے کہ نیب کےخلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا کیا جارہاہے، اگر پی بارگین نہ ہوتا تو کرپشن کی جو رقم اب تک ریکور ہوئی ہے وہ کوئی ارادہ واپس نہیں لا سکتا تھا، تنقید کرنے والے نیب قانون کو ڈریکونین لاء کہتے ہیں ، انہیں آئین و قانون اور نیب لاء کاعلم ہی نہیں۔

تقریب کے دوران جسٹس جاوید نے ہائوسنگ سوسائٹی کے ان متاثرین میں 74 کرور 89 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے جن سے ہونے والے فراڈ کی تحقیقات نیب راولپنڈی نے کی ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب راولپنڈی نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوان عناصرملکی ترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہیں،نیب کی موجودہ قیادت نےمیگاکرپشن کیسزکوالماریوں سےنکالا، ہم مقدمات شفاف میرٹ اورقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے نیب کے ریمانڈ کی مدت کم کرکے 15 دن کرنے سے متعلق تجاویز کا بھی ذکر کیا اور انہیں مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی چوری کے مقدمات نہیں۔