کراچی میں سینکڑوںوں کی تعداد میں جعلی اسلحہ لائسنس اور پرمٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اسلحہ ڈیلروں کے ساتھ مل کر پرانی تاریخوں پر اسلحہ لائسنس بنوا کے دیتے تھے۔
اینٹی وائلنٹ کرائم یونٹ نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی باقائدہ گرفتاری آج بدھ کو پریس کانفرنس میں ظاہر کی جائے گی۔
کراچی میں تین سالوں سے بڑے پیمانے پر بھاری رقوم لے کر سندھ اور بلوچستان کے جعلی لائسنس تیار کر کے فروخت کئے جارہے تھے۔ اس دھندے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ اور ضلعی سطح کا اسلحہ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ملوث تھا۔
اسلحہ کے ڈیلر جرائم پیشہ افراد سے ہزاروں روپے لے کر پرانی تاریخوں پر اسلحہ لائسنس تیار کر کے دیتے تھے اور ضلعی برنچیں اپنا حصہ لے کر ان کی تصدیق کرتی تھیں۔اس حوالے سے ضلع غربی کی اسلحہ لائسنس برانچ سب سے زیادہ متحرک تھی۔
پولیس نے انٹیلیجنس بنیادوں پر معلومات حاصل کرنے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
اے وی سی سی پولیس چازوں ملزمان کی آج شام ساڑھے پانچ بجے پریس کانفرنس میں گرفتاری ظاہر کرے گی جس کے بعد اس نیٹ ورک سے وابسطہ اسلحہ ڈیلروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی