ماڈل کورٹس کے طریقہ کارپرآج تک کوئی شکایت نہیں ملی۔فائل فوٹو
ماڈل کورٹس کے طریقہ کارپرآج تک کوئی شکایت نہیں ملی۔فائل فوٹو

جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات

اسلام آباد:جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔وزارت قانون کے مطابق صدرمملکت نےجسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطورچیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ18جنوری کوچیف جسٹس کے عہدے کا  حلف اٹھائیں گے۔موجودہ چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار17جنوری 2019 کوریٹائر ہوجائیں گے۔

واضع رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی لاہور سے گریجویشن اور ماسٹرز کیا۔

آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو فروری 2010 میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا اور آپ دسمبر 2016 سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔