امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قیادت سےجلد ملنے کی خواہش ظاہرکردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی اعلی قیادت سے جلد ملنے کی خواہش کااظہارکیا گیا ہے، نجی ٹی وی چینلز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کوایک اچھاپیغام دیا گیا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کے خواہش ہیں،امریکی کابینہ کے اجلاس کے دوران ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ امریکاپاکستان سے اچھے تعلقات چاہتاہے، میں پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر کاخواہش مند ہوں،مجھے امید ہےکہ یہ ملاقات بہت جلد ہوگی۔ساتھ ہی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے جو درست ہے، انہوںنے کہا کہ روس جوکبھی سوویت یونین تھااسے افغانستان نے ہی روس بنایاتھا۔