اقلیتی نشست پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند
اقلیتی نشست پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند

ایک کروڑ کے چیک باؤنس پرتحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کومقامی عدالت نے تین برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

سزا کے نتیجے میں وہ اسمبلی رکنیت کے لیے نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔

دیوان سچا نند پر الزام تھا کہ انہوں نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا  جو بائونس ہوگیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ تین برس چلتا رہا۔

2018 کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف نے مخصوص اقلیتی نشست پر دیوان سچانند کو رکن اسمبلی بنایا تھا۔

ٹنڈوآدم کی عدالت نے جمعرات کی صبح انہیں سزا سنائی جس کے بعد انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر دیوان سچانند سے سزا کے نتیجے میں ہونے والی ان کی نااہلی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ جب تحت اپیل پر فیصلہ نہیں آجاتا نااہلی کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

دیوان سچانند نے کہا کہ وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔