گزشتہ 8 ماہ کے اعداد و شمار گزشتہ پورے سال کے اعداد و شمار سے بھی زیادہ، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ
گزشتہ 8 ماہ کے اعداد و شمار گزشتہ پورے سال کے اعداد و شمار سے بھی زیادہ، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ

راولپنڈی میں چائلڈ پورنو گرافی کا بڑا گروہ گرفتار- اہم ملزم میٹرک کا طالبعلم نکلا

راولپنڈی میں پولیس نے چائلڈ پورنوگرافی کا ایک بڑا گروہ گرفتار کرلیا ہے جس کا اہم ملزم میٹرک کا طالبعلم نکلا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ امیر خاندانوں کے بچوں کو نشانہ بناتا تھا اور زیادتی کے بعد ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا۔

ملزمان سے بھاری رقم اور فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گروہ کو تھانہ کینٹ کی پولیس نے گرفتار کیا۔ اہم ملزم ہمدان آصف پبلک اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں میٹرک کا سٹوڈنٹ تھا۔ ذرائع کے مطابق ہمدان اپنے سکول کے امیر خاندانوں کے بچوں سے اپنے گروہ کے دوسرے افراد ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی کر کے انھیں اپنے ٹھکانوں پر بلا کر ان سے جنسی زیادتی کرتا تھا اور ویڈیو بنا لیتا تھا۔ بعد ازاں ان بچوں کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقوم وصول کی جاتی تھیں جو کہ یہ بچے اپنے گھروں سے چوری کر کے ادا کرتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ روز قبل اس گروہ نے ایک معصوم طالب علم کو صدر میں واقع ریکس ہوٹل کے کمرے میں بلا کر جنسی زیادتی کی تھی اور اس کی ویڈیو بنا کر اس سے بھتہ طلب کیا تھا۔

معاملہ پولیس تک پہنچا تو ایس ایچ او تھانہ کینٹ جاوید اقبال مرزا نے ملزمان کی گرفتاری لیے اے ایس آئی لیاقت، کانسٹیبل افضل سمیت دوسرے ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

پولیس نے سکستھ روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم ہمدان کو گرفتار کیا اور بعد ازاں اس کی نشاندہی پر گروہ کے باقی اراکین کو فیض آباد میں بڑی کارووائی دوران گرفتار کیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے ملزمان سے موبائل فونز ، قابل اعتراض ویڈیوز اور نقد رقم برآمد کی ہے۔