وزیر اعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جمعرات کو ترکی روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی, وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیاراور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ترک صدر سے دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم ترکی میں بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ ترک تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔