اپوزیشن سےمہمند ڈیم کی تعمیر برداشت نہیں ہو رہی۔فواد چوہدری
معیشت کی جڑیں کھوکھلی کیں، ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلا،اب شورمچا کرمعصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔ردعمل
وزیراعظم عمران خان تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔فائل فوٹو
انہوں نےکہا کہ ان کے کیے کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، انہوں نے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کیں، ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلا،اب شورمچا کر معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ معاشی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن رہنما زرداری اور نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کریں، آصف زرداری اور نواز شریف سے کہیں لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں، باتیں کرنے والوں سے مہمند ڈیم کی تعمیر کا عملی اقدام برداشت نہیں ہو رہا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی سب سے بڑی شناخت ان کی دیانت داری ہے، بددیانتی کی علامتیں مشورے دینے کی بجائے اپنے اعمال پر توبہ کریں۔