کر اچی:اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت سندھ کو موٹر وہیکل قوا نین آرڈیننس میں تر میم کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمارچاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس کو بتائی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل قوانین میں ترمیم کے لئے حکومت کو تجویز بھیج دی گئی ہے جس کے تحت گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والے کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ گا ڑی کی رجسٹریشن /ٹرانسفر کے وقت بائیومیٹرک تصدیق کے لئے موجود رہے۔ محکمہ ایکسائز سندھ کے تحت اسمارٹ کارڈ کے اجرا ءکے لئے تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے 9 جنوری سے شروع ہونے والی روڈ چیکنگ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔